بورے والا،ڈینٹل ٹیکنیشن کی دوکان میں سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جا ں بحق ،چار زخمی

پیر 30 مارچ 2015 17:44

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) ڈینٹل ٹیکنیشن کی دوکان میں سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جا ں بحق ،چار زخمیہو گئے ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے پیر کو مطابق محمداکرم ولد عبد الغفور نامی شخص سکنہ چک نمبر327ای بی جو کہ ڈینٹل ٹیکنیشن کا کام کرتا تھا اپنی دوکان میں کام کرنے میں مصروف تھا کہ اچانک اس کی دوکان میں موجود سلنڈر زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں محمد اکرم موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا بیٹا محمد ممتاز،بھائی محمد منشاء اور عاشق حسین سکنہ 461ای بی شدید زخمی ہو گئے جنکو تشویش ناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہپستال بورے والا منتقل کر دیا گیا جہاں ان کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے اس سلنڈر دھماکہ میں دو راہگیر بھی معمولی زخمی ہو گئے جن کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے ۔

پولیس کی بھاری نفری حادثہ کے فوراً بعد موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔ اس زور دار دھماکے کی وجہ سے ملحقہ دوکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ دھماکے کی آواز سُن کر دوکاندار خوفزادہ ہو کر دوکانوں سے باہر نکل آئے۔

متعلقہ عنوان :