جیکب آباد، عدالتی احکامات نظر انداز رشوت خوری کے الزام میں ہٹائے گئے ایس ایچ او کو ایس یس پی نے سی آئی اے انچارج بنا دیاگیا

پیر 30 مارچ 2015 17:40

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء)عدالتی احکامات نظر انداز رشوت خوری کے الزام میں ہٹائے گئے ایس ایچ او کو ایس یس پی نے سی آئی اے انچارج بنا دیاگیا،تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سیشن جج جیکب آباد کی عدالت نے رشوت خوری اور چرس کا ملزم چھوڑنے پر ایس ایچ او سٹی انور علی بروہی کو معطل اور رورٹ کردیا تھا جسکے بعد ایس ایس پی جیکب آباد ظفر اقبال ملک نے عدالتی احکامات نظر انداز کرتے ہوئے ،انور علی بروہی کو، سی آئی اے انچار ج بنا دیا ہے، انور علی بروہی نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔