کوئٹہ ‘نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے قبائلی رہنما میر ظاہر خان رند سمیت دو افراد جاں بحق

پیر 30 مارچ 2015 17:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) کوئٹہ کے علاقے کچی بیگ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے قبائلی رہنما میر ظاہر خان رند سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے پولیس کے مطابق میرظاہرخان رند محافظوں کے ساتھ گاڑی میں جارہے تھے کہ کلی بڑو کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی،فائرنگ سے میرظاہرخان رند اورایک محافظ موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کوسول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ۔