سعودی حکومت کو مشکل وقت میں کام آنا ، حکومت پاکستان کا دانشمندانہ فیصلہ ہے ،ایم ایس او
پیر 30 مارچ 2015 17:32
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ناظم صدیق شیرازی نے سینٹرل زون کے تحت ہونے والے فکرو وطن سیمنار سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت کو مشکل وقت میں کام آنا حکومت پاکستان کا دانشمندانہ فیصلہ ہے حکومت پاکستان نے سعودی حکومت کے ساتھ اپنی افواج کی خدمات اور دیگر خدمات کو پیش کرنا احسن اقدام ہے اس لیے کے اس سے قبل جب بھی ملک پاکستان کو مشکل پیش آئی ہے تو سب سے پہلے ہمدردی سعودی حکومت نے پیش کی لہٰذا ہمیں بھی چاہیے کہ ہم بھی احسان کا بدلہ احسان سے دیں اور سعودی حکومت کے ساتھ اپنی تمام تر طاقت کو استعمال کریں ۔
سیمنار سے خطاب کر تے ہوئے ناظم کراچی نے مزید کہا کہ جو لوگ پاکستان کے اندر رہ کر غیروں کے اشارے پر چلتے ہیں ایسے لوگوں کے بارے میں حکومت انکوائری کرے اور ان کے تمام تر معاملات کی نگرانی کرے ۔(جاری ہے)
ملک پاکستان کے اندر رہ کر کسی اور کے اشارے پر چلنا یہ نمک حرامی ہے اور ہم ایسی تمام تر سازشیں ناکام بنا دیں گے ۔ سیمنار سے خطاب کر تے ہوئے ناظم سینٹرل زون سکندر حیات ناظم عمومی ملک عادل نے کہا کہ تحفظ حر مین شریفین کے لیے مسلمان اپنی جان کا نظرانہ بھی پیش کریں گے ۔
سعودیہ صرف اسلامی ملک ہی نہیں بلکہ مسلمانوں کی سب سے مقدس جگہ بھی ہے ۔ جہاں پر پوری دنیا کے مسلمان اپنی ایک عظیم عبادت حج اور عمرہ ادا کر تے ہیں ۔ جہاں پر کوئی بھی رنگ و نسل اور قوم و زبان نہیں بلکہ ایک کلمے کے نام پر جمع ہوا جاتا ہے ۔ لہٰذا کوئی بھی ملک چاہے وہ اپنا ہو چاہے بیگانہ سعودیہ کے خلاف یا حرمین شریفین کے خلاف کوئی بھی سازش کر ے گا تو مسلمان اپنی جانوں پر کھیل کر حرمین شریفین کا تحفظ کریں گے اور اس سلسلے میں دفاع تحفظ حرمین شریفین کونسل کا قیام نہایت احسن اقدام ہے ۔ ہم اس کی بھر پور حمایت کر تے ہیں اور مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.