صوابی،بنوں ڈومیل سے اغواء ہونے والی دوشیزہ کو پولیس نے کالو خان کے مال لار سے بازیاب کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا

پیر 30 مارچ 2015 17:31

صوابی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) بنوں ڈومیل سے اغواء ہونے والی دوشیزہ کو صوابی پولیس نے علاقہ کالو خان کے مال لار سے بازیاب کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفس سے جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق دو ماہ قبل اغواء ہونے والی 20سالہ لڑکی (ش) سکنہ بنوں ڈومیل کو صوابی کالوخان کے علاقے میں اس وقت ایک مکان میں رکھا تھا جس کی خفیہ اطلاع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی سجاد خان کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی رزڑ ارباب شفیع اللہ خان کی قیادت میں ایس ایچ او انچارج تھانہ کالوخان مشتاق خان ،ایڈیشنل ایس ایچ او شمس القمر خان و دیگر پولیس نفری نے کامیاب چھاپہ مار کر مال لارہ نواں کلی میں ایک مکان سے مغویہ دوشیزہ باخفاظت بازیاب کراکر تین اغواء کاروں ،گل ملوک ،سید عالم ،شیر ولی پسران بختیار سکنہ بنوں ڈومیل کو گرفتار کر لیا گیا یاد رہے ان تینوں ملزموں پر تھانہ ڈومیل بنوں میں 365/B ،148,149 مقدمات ان پر درج تھے ،جبکہ 45crpc ان پر مزید مقدمہ درج کیا گیا جبکہ ڈی پی او صوابی کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کر کے تھانہ کالوخان کے اے ایس آئی عمر حیات خان نے ایک مشہور منشیات فروش عابد علی ولد لعل محمد سکنہ شیخ جانہ کو گرفتار کرکے ان کے پاس 1کلو چرس برآمد کیا گیا ،جبکہ تھانہ IDS کے ایس ایچ او لیاقت شاہ خان نے کاروائی کرکے ایک مجرم اشتہار ی ندیم خان ولد عظم خان سکنہ گندف کو گرفتار کرکے ان کے پاس 850گرا م ہیروئن برآمد کر لیا گیا اس کے علاوہ اس پر جرم 9cc,NSAاور 9b,cnsa مقدمات میں مطلوب ہیں۔

متعلقہ عنوان :