پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال

پیر 30 مارچ 2015 17:29

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ2015ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی گئی سمری میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7.66 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ سمری میں پیٹرول کی قیمت 4.40 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم نواز شریف کی منظوری کے بعد ہی کیا جائے گا جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہو گا۔