خیبرپختونخواہ حکومت نے المعزشوگرملزکے قریب ورکنگ فوکس گرائمرسکول کی منظوری دیدی

پیر 30 مارچ 2015 17:22

ڈیرہ اسماعیل خان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) خیبرپختونخواہ حکومت نے چےئرمین ڈیڈک کمیٹی نوابزادہ سمیع اللہ خان علیزئی کی کوششوں سے المعزشوگرملزکے قریب ورکنگ فوکس گرائمرسکول کی منظوری دیدی۔تفصیلات کے مطابق چےئرمین ڈیڈک کمیٹی نوابزادہ سمیع اللہ خان علیزئی کی کوششوں سے خیبرپختونخواہ حکومت نے المعزشوگرملزکے قریب ورکنگ فوکس گرائمرسکول کی منظوری دیدی ہے۔

اس موقع پرعلیزئی ہاؤس میں نوابزادہ سمیع اللہ خان علیزئی نے میڈیاکوبتایاکہ پی ٹی آئی کی حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے انتہائی سنجیدہ کوششیں کررہی ہے۔ہماری کوششوں سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویزخٹک نے سٹی ٹوکی عوام کیلئے المعزشوگرملزکے قریب ورکنگ فوکس گرائمرسکول کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

جواپریل یامئی تک کرایہ کی عمارت میں کام شروع کردیگا۔

اوراس سکول کے قیام سے علاقہ میں بیروزگاری کاخاتمہ ہوگا۔پچاس سے ایک سوکے قریب اساتذہ سٹاف اورکلاس فورکی آسامیاں پیداکی جائینگی۔یہ سکول بارھویں جماعت تک ہوگا۔جہاں غریبوں کے بچے تعلیم حاصل کرینگے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ پی ٹی آئی آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپورحصہ لیگی۔سہ فریقی اتحادحقیقت نہیں ہے۔ممبران صوبائی اسمبلی سردارعلی امین خان گنڈہ پور‘سرداراکرام اللہ خان گنڈہ پور‘احتشام جاویداکبرخان اورپروآسے سرداراسماعیل خان نے انکی قیادت پراعتماد کااظہارکیاہے اورہم سب ملکرالیکشن میں حصہ لینگے۔ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پی ٹی آئی کاگڑھ ہے۔ضلع وتحصیل کی سطح پرانشاء اللہ بھرپورکامیابیاں حاصل کرینگے۔