پاکستانی وفد کا دورہ سعودی عرب ایک بار پھر موخر

پیر 30 مارچ 2015 17:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) پاکستانی وفد کا دورہ سعودی عرب ایک بار پھر موخر ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے پیر کو سعودی عرب کے دورے پر جانا تھا جو ایک بار پھر موخر کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دورہ سعودی عرب حکومت کے کہنے پر ملتوی ہوا، سعودی حکومت کی طرف سے گرین سگنل ملتے ہی وفد دورے پر چلا جائے گا۔ دفتر خارجہ ذرائع کے مطابق دورے کی تاریخ کا دوبارہ اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :