پنجابحکومت نے رواں مالی سال کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے مختلف سیکٹرز کی15 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 23ارب 5کروڑ 49لاکھ70 ہزار روپے کی منظوری دے دی

پیر 30 مارچ 2015 16:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء)حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2014-15 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 40 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی15 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 23ارب 5کروڑ 49لاکھ70 ہزار روپے کی منظوری دی ۔ سیکرٹری پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ وسیم اجمل چوہدری سمیت دیگر متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی ورکنگ پارٹی کے 40 ویں اجلاس میں جن15 ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں ضلع فیصل آباد میں M-3 انڈسٹریل سٹی کے مقام پر 2X55 میگاواٹ (گراس) کول فائرڈ پاور پلانٹ کے لیے 15ارب 46کروڑ 11لاکھ 60ہزار روپے، ضلع بہاولپور ، گوجرانوالہ ون ، ٹو، سیالکوٹ میں سمال انڈسٹریل اسٹیٹوں کی انڈسٹریل اسٹیٹس میں ڈھانچہ کی ڈویلپمنٹ کے لیے 22 کروڑ 66 لاکھ 36 ہزار روپے ، صوبہ پنجاب میں ان لینڈ واٹر ویز ٹرانسپورٹ کے ابتدائی منصوبہ کی فزیبلٹی سٹڈی کے لیے (پی سی ٹو)5 کروڑ 30 لاکھ روپے ضلع گجرات میں سٹرک کھدالہ سے ملکی براستہ اچ سے غلام چوک تا کھرانہ تحصیل کھاریہ لمبائی 16.27 کلومیٹر کی کشادگی و بہتری کے لیے 27 کروڑ 74 لاکھ 78 ہزار روپے ، گوجرانوالہ میں سیوریج اور ڈرینیج سروسز کے لیے مکینکل سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے لیے (ترمیمی) 1ارب 16کروڑ 58 لاکھ 83 ہزار روپے ، لاہور میں قائم جنرل ہسپتال کے ماسٹر پلان (فیز تھری)پر عمل درآمد (ترمیمی)کے لیے 73 کروڑ 6لاکھ 1 ہزار روپے ، پنجاب سول سیکرٹریٹ میں پریس لاء بلڈنگ کے نئے بلاک کی تعمیر کے لیے 48کروڑ 56 لاکھ 94ہزار روپے ، لاہور رنگ روڈ( پیکیج تھری سی ) کرول گھاٹی کے مقام پر انڈرپاس کی تعمیر58کروڑ 30لاکھ 49ہزار روپے ، لاہور رنگ روڈ (پیکیج 12A )بھینی روڈ کے مقام پر انڈرپاس کی تعمیر 54کروڑ 8لاکھ 97ہزار روپے ، ضلع نارووال میں نارووال شکرگڑھ روڈ لمبائی 40.24 کلومیٹر (تیسری ترمیمی)کی کشادگی و بہتری کے لیے 85کروڑ 69لاکھ 88ہزار روپے ، ضلع گوجرانوالہ میں سڑک منڈی
کامونکی سے لیکر منڈی سراں والی براستہ نند پورمنڈی واہندولمبائی 43 کلومیٹر کی کشادگی و بہتری کے لیے 41کروڑ 46لاکھ 57ہزار روپے ، ضلع خوشاب میں خوشاب تا جوہر آباد روڈ کے درمیان دو رویہ سٹرک لمبائی 7.65 کلومیٹر کی کشادگی و بہتری و تعمیر کے لیے 46 کروڑ 3 لاکھ 4 ہزار روپے ، ضلع مظفر گڑھ میں راجن پور چوک منڈا ڈیرہ دین پناہ سے لیکر تونسہ موڑ تا پل کمبر لمبائی 72.50 کلومیٹر (ترمیمی)کی کشادگی و بہتری کے لیے67 کروڑ 95لاکھ 90ہزار روپے ،رحیم یار خاں میں پیلیس روڈ پل دری سنگی تا یو اے ای پیلیس لمبائی 12 کلومیٹر کی کشادگی و بہتری کے لیے 84 کروڑ 63 لاکھ 38 ہزار روپے اور لاہور میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں لڑکیوں کے ہاسٹل کی تعمیر کے لیے 27 کروڑ 26 لاکھ 95 ہزار روپے شامل ہیں۔