سرکاری ڈاکٹرز کے بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد

پیر 30 مارچ 2015 16:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) صوبہ بھر کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں کام کرنیوالے ڈاکٹرز بیرون ملک ذاتی دوروں پر پابندی عائد کر دی گئی ۔وزارت صحت پنجاب کے ایک سینئر اہلکار نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔

(جاری ہے)

2015ء کو بتایا کہ ڈاکٹرز اکثریت دوروں کے بہانے بیرون ملک جاتی ہے جس کی وجہ سے سرکاری ہسپتالوں میں نظام خراب ہوتا ہے لہذا سرکاری ہسپتالوں میں کام کرنیوالے ڈاکٹرز کے سرکاری دوروں پر پابندی لگانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کی سمری وزیر اعلیٰ کو روانہ کر دی گئی ہے