ذکی الرحمان لکھوی کا معاملہ ابھی عدالت میں ہے

بھارت جلد بازی سے گریز کرے ، عبدالباسط

پیر 30 مارچ 2015 16:47

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) پاکستان نے کہا ہے کہ ذکی الرحمان لکھوی کا معاملہ ابھی عدالت میں ہے اور بھارت کو اس حوالے سے جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا کہ ذکی الرحمان کا کیس ابھی عدالت میں ہے لہذا بھارت کو انتظار کرو اور دیکھو کی پالیسی پر عمل کرنا چاہئے نہ کہ وہ اس معاملے میں جلد بازی کا مظاہرہ کر کے بندوق اور گولی کی باتیں شروع کر ے