کوئٹہ،بندوبین کانفرنس میں محنت کشوں کو درپیش مسائل مہنگائی،بے روزگاری ،نجکاری،لیبر قوانین میں فوری ترامیم کے حوالے سے قراردادیں منظور

پیر 30 مارچ 2015 16:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) بلوچستان لیبر فیڈریشن کے دور روزہ بندوبین کانفرنس کے دوسرے روز کانفرنس کے اجلاس کی صدارت سرپرست اعلیٰ خیر محمد فورمین نے کی تمام شرکاء کانفرنس نے کاروائی توثیق کی اس کے بعد مرکزی انتخابات کا مرحلہ کی تکمیل کا آغاز کیا گیا فیڈریشن کے مرکزی عہدوں کیلئے جو نامزدگیاں پیش کی گئی تھیں اس کے حوالے سے ہر فیڈریشن کے عہدیدار کے عہدے کیلئے ایک ایک نامزدگی موصول ہوئی جس کے بعد مقابلے میں دوسری نامزدگی نہیں تھی تمام شرکاء کانفرنس نے بندوبین نے ان نامزدگیوں کی تائید و حمایت وتوثیق کردی جس کے بعد سرپرست اعلیٰ خیر محمد فورمین نے کیا جس کے بعد سال 2015/17 کے لئے مرکزی صدر بشیر احمد رند،چےئرمین خان زمان،جنرل سیکرٹری قاسم خان،ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے لئے عبدالمعروف آزاد،سینئر وائس چےئرمین نورالدین بگٹی،سینئر نائب صدر خضر بھٹی،سینئر جوائنٹ سیکرٹری سیف اللہ ترین،نائب صدر اول حبیب اللہ لانگو،وائس چےئرمین غلام مصطفیٰ کرد،نائب صدر دوئم عبدالعزیز شاہوانی،جوائنٹ سیکرٹری دوئم وحید کاسی، نائب صدرسوئم جاوید اختر،جوائنٹ سیکرٹری سوئم حاجی حیدر احمد، نائب صدر چہارم ممتاز علی کولاچی،جوائنٹ سیکرٹری چہارم عبدالستار لاسی،نائب صدر پنجم عطاء محمد، جوائنٹ سیکرٹری پنجم احمد نواز آرگنائزنگ سیکرٹری کامران معروف ایجوکیشن سیکرٹری عبدالحمید چراغ اسسٹنٹ سیکرٹری اول محمد فاروق،رابطہ سیکرٹری اول امان اللہ، اسسٹنٹ سیکرٹری دوئم منظور احمد رابطہ سیکرٹری دوئم دین محمد سیکرٹری برائے خواتین فرحانہ پروین ،فنانس سیکرٹری عارف خان نیچاری سیکرٹری نشرو اشاعت عابد بٹ اور آفس سیکرٹری فضل محمد منتخب ہوئے اس اعلان کے بعد تمام بندوبین نے نو منتخب کابینہ کو مبارک باد دی اور امیدواران کے اعزازی عہدے سرپرست اعلیٰ کیلئے اتفاق رائے سے بزرگ مزدور رہنماء خیر محمد فورمین کی نامزدگی عمل میں لائی گئی جس کی توثیق بندوبین نے کی نامنتخب کابینہ نے تمام نومنتخب کابینہ کا شکریہ ادا کیا اور ان کو یقین دلایا کہ وہ ٹیم ورکر کے تحت اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائینگے اور ساتھیوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرینگے بندوبین کانفرنس میں محنت کشوں کو درپیش مسائل مہنگائی،بے روزگاری ،نجکاری،لیبر قوانین میں فوری ترامیم کے حوالے سے قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔