کراچی ، منگھو پیرروڈپرماربل ایریاکے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

2 فرار ہونے میں کامیاب ، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلیا گیا

پیر 30 مارچ 2015 16:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) کراچی کے علاقے منگھو پیرروڈپرماربل ایریاکے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2ملزمان زخمی حالت میں گرفتار جب کہ2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق 4 مطلوب ملزمان کی اطلاع پر چھاپامارا گیا۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل بر آمد کر لی جبکہ ملزمان کے دو ساتھی فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔زخمی ہو نے والے ملزمان شاہنواز، اور عظیم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :