کراچی پولیس نے 26 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم بلال قریشی عرف چنگاری کو گرفتار کرلیا

پیر 30 مارچ 2015 16:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) کراچی پولیس نے 26 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم بلال قریشی عرف چنگاری کو گرفتار کرلیا جبکہ رینجرز نے مشرف کالونی سے12ملزم حراست میں لے لیا۔ کراچی کے علاقے نیوکراچی ڈویڑن سے پولیس کو بڑی کامیابی ملی۔پولیس کارروائی میں 26 افراد کو قتل کرنے والا بلال قریشی عرف چنگاری پکڑا گیا، آپریشن میں 4بھتہ خور بھی گرفتار ہوئے۔

(جاری ہے)

ایس پی فیصل نور نے بتایا ملزم نے ڈاکٹرز کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔دوسری جانب رینجرز نے مشرف کالونی میں ٹارگٹڈ آپریشن کرکے12مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔رینجرز ذرائع کے مطابق ملزمان قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں، حراست میں لئے گئے ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :