4 افراد نے ہجوم کو نوجوانوں کو زندہ جلانے پر اکسایا،انکشاف

پیر 30 مارچ 2015 16:40

4 افراد نے ہجوم کو نوجوانوں کو زندہ جلانے پر اکسایا،انکشاف

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) ایک سینئرصوبائی وزیر انکشاف کیا ہے کہ سانحہ یوحنا آباد کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واقعہ میں چار مرکزی ملزمان ملوث ہیں جنہوں نے ہجوم کو نوجوانوں کو زندہ جلانے پر اکسایاتاہم ان میں سے ایک ملزم نے گاڑی سے پٹرول نکالا اور ہجوم کے حوالے کیا جنہوں نے پٹرول چھڑک کر سرگودھا کے نواحی علاقہ کوٹ پہلوان کے رہائشی بابر نعمان اور قصور سے تعلق رکھنے والے حافظ محمد نعیم کو زندہ جلادیا۔