یوحنا آباد میں 2افراد کو زندہ جلانے والا مرکزی ملزم تھائی لینڈ فرار ہونے کا انکشاف

پیر 30 مارچ 2015 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) حکومت پنجاب نے سانحہ یوحنا آباد کے بعد اب تک 83 افراد کو گرفتار کیا ہے جن سے پوچھ گچھ کرنے کیلئے ایک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو اس بات کا تعین کریگی کہ ان میں سے کونسے افراد اس واقعہ میں ملوث ہیں اور کون بے گناہ ہیں تاہم سانحہ یوحنا آباد کے بعد زندہ جلائے گئے دو بے گناہ افراد کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو ویڈیو فوٹیج کے ذریعے نادرا کی مدد شناخت کیا گیا تاہم پولیس ذرائع نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

(جاری ہے)

30مارچ۔2015ء کو بتایا کہ مرکزی ملزم تھائی لینڈ فرار ہو نے میں کامیاب ہوگیا۔ دوسری طرف حکومتی پنجاب سے وابستہ ایک سنیئر آفیسر نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء کو بتایا کہ تھائی حکومت اور انٹر پول سے رابطے کے بعد ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو تھائی لینڈ روانہ ہوچکی ہے۔ قوی امکان ہے کہ مرکزی ملزم کو آئندہ چند روز میں گرفتار کرکے پاکستان لایا جائیگا جس کیلئے پاکستانی سفارتخانے کو تمام احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :