مسلم امہ کو اتحاد اور یکجہتی سے دہشت گردی اور لاحق دیگر خطرات سے مقابلہ کرنا ہوگا:اورنگزیب برکی
پیر 30 مارچ 2015 16:38
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء)پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور صوبائی سیکرٹری فنانس پنجاب اورنگزیب برکی نے حکومتی ناقص پالیسیوں اور یکطرفہ فیصلوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کو سعودی عرب بھیجنے سے پہلے اپنی خود مختاری کو دیکھنا چاہئے۔کیونکہ ہم خود حالت جنگ میں ہیں اور ہمارے اپنے قریبی ممالک سے تعلقات اچھے نہیں ہیں اور ان حالات میں غیر سیاسی فیصلے مئوثر ثابت نہیں ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سمیت کسی بھی ملک سے تعلقات پر حکومت نے پارلیمنٹ کو آگا ہ نہیں کیا۔ پیپلزپارٹی مشرق وسطی میں پیدا ہونیوالی صورتحال کو انتہائی گہرائی سے دیکھ رہی ہے اور یمن میں جمہوریت کی بقاء کیلئے ہونیوالی کارروائی کیساتھ ہے۔(جاری ہے)
سعودی عرب کے معاملے پر وزیراعظم نوا ز شریف کو پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہئے۔ پارلیمنٹ سعودی عرب کیخلاف نہیں ہے۔
حکومت یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے‘ اگر حکومت اس معاملے پر اعتماد میں لے گی تو اس کا خیر مقدم کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے دہشت گردی صرف مسلم ملکوں میں ہورہی ہے۔ مسلم امہ کو اتحاد اور یکجہتی سے دہشت گردی اور لاحق دیگر خطرات سے مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سعودی عرب سے سفارتی تعلقات ہی نہیں روحانی رشتہ ہے۔ حرمین شریفین اور بیت اللہ کے تحفظ کیلئے دنیا کا ہر مسلمان خون کا آخری قطرہ تک بہانے کو تیار ہے۔ بہتر ہے کہ او آئی سی کو یمن کے تنازعہ میں ثالٹ کا کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب فوج بھیجنے کے حوالے سے فیصلہ پارلیمنٹ اور پوری قوم کو اعتماد میں لیکر کیا جائے۔ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے‘ سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوتو پاکستان کو سعودی عرب کا ساتھ دینا چاہئے۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.