ملک بھرکی جیلوں میں یکم اپریل سے سزائے موت کے قیدیوں کی پھانسی پر عملدرآمدکے اوقات کار تبدیل ہوجائیں گے

پیر 30 مارچ 2015 16:38

حیدرآبادٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء)موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی پنجاب سمیت ملک بھرکی جیلوں میں یکم اپریل سے سزائے موت کے قیدیوں کی پھانسی پر عملدرآمدکے اوقات کار تبدیل ہوجائیں گے ذرائع کے مطابق قبل ازیں جیلوں میں کسی بھی قیدی جس کے ڈیتھ وارٹ جاری ہوچکے ہیں کو پھانسی گھاٹ پر الصبح 5:30بجے پھانسی چڑھایاجاتاہے جبکہ موسم کی تبدیلی کے بعد پرسوں سے پھانسی چڑھانے کے اوقات کار 5:30بجے کی بجائے 4:30بجے ہونگے ۔