Live Updates

کراچی :الطاف حسین اپنی تقاریر سے عوام کو اکساتے ہیں، این اے 246 کے لیے عمران اسماعیل ہمارے امیدوار ہوں گے۔پی ٹی آئی کراچی کے رہنماوں کی میڈیا سے گفتگو

پیر 30 مارچ 2015 16:35

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 مارچ 2015 ء) : کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عارف علوی کا کہنا تھا کہ کراچی میں آپریشن جاری ہے لیکن آپریشن اینٹی ایم کیو ایم نہیں ہے.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الطاف حسین اپنی تقاریر میں کارکنوں کو اکساتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں شفاف انتخابات ہونے چاہئیں ہم نے این اے 246 کے لیے عمران اسماعیل کو اپنا امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو دوبارہ سے روشنیوں کا شہر بنا دیں گے ایم کیو ایم کو چاہئیے کہ قتل و غارت کرنے والے افراد کی گرفتاری میں پولیس کی مدد کرے.

انہوں نے دعویٰ کیا کہ این اے 246 میں انتخابات پر امن ہوں گے. انشاءاللہ این اے 246 سے پی ٹی آئی کامیاب ہو گی. انہوں نے بتایا کہ کراچی میں 19 اپریل کو جناح گراؤنڈ میں جلس کریں گے اور جلسے کے لیے درخواست کل دی جائے گی. عارف علوی نے کہا کہ عدالت کہہ چکی ہے کہ سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز ہیں ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی عوام سے اپیل کرتا ہوں کے ڈریں نہیں اور بے خواف ہو کر اپنا ووٹ کاسٹ کریں.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات