Live Updates

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمد سرور کا ایم ایل اے بیر سٹرچوہدری سلطان محمود سے ٹیلی فونک رابطہ

پیر 30 مارچ 2015 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن و سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا آزادکشمیرکا ضمنی انتخابات میں کا میاب ہونیوالے تحر یک انصاف کے ایم ایل اے بیر سٹرچوہدری سلطان محمود سے ٹیلی فونک رابطہ ‘ضمنی انتخابات میں کا میابی کو کشمیری عوام کا عمران خان کی قیادت میں اعتماد کا اظہار قرار دیدیا جبکہ چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن و سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے ضمنی انتخابات میں کا میابی پر بیر سٹر سلطان محمو دکو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی مک مکاؤ کی سیاست کو کشمیری عوام نے ہمیشہ کیلئے فن کر دیا ہے اور ضمنی انتخابات میں تحر یک انصاف کی کا میابی اصل میں کشمیری عوام کا حکمرانوں کی پا لیسوں کے خلاف ریفر نڈم ہے اور عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام باشعور ہوچکے ہیں اور حکمران اب انکو جھوٹے نعروں سے بے وقوف نہیں بنا سکتے بلکہ وہ ہر فورم پر حکمرانوں اور انکی پا لیسوں کی خلاف نفرت کا اظہار کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف پورے پاکستان اور آزادکشمیر کی بھی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت بن چکی ہے اور حکمرانوں کو سمجھ لینا چاہیے کہ آنیوالی پاکستانی اور آزادکشمیر کی حکو مت تحر یک انصاف کی ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک کو تمام مسائل سے نجات اور مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق کروائی سکتی ہے اور کشمیری عوام نے عمران خان اور تحر یک انصاف پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم اس پر ہر صورت پورا اتر یں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :