Live Updates

کراچی : شیریں مزاری اپنی قد سے اونچی بات کرنے سے گریز کریں، تحریک انصاف سٹیٹس کو کی محافظ جماعت ہے، متحدہ رکن قاسم علی رضا

پیر 30 مارچ 2015 16:26

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 مارچ 2015 ء) : پی ٹی آئی ترجمان شیریں مزاری کے الطاف حسین کے بیانات کے رد عمل میں متحدہ بھی چپ نہ رہ سکی، متحدہ کے رکن قاسم علی رجا کا کہنا تھا کہ شیریں مزاری الطاف حسین پر بے بنیاد الزامات لگا کر چاند کے منہ پر تھوکنے کی کوشش نہ کریں ، قاسم علی رضا کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کردار کے بارے میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں مشہور ہے اور شیریں مزاری اچھا کردار نہ رکھنے والے کو اپنا لیڈر مان کر فخر محسوس کرتی ہیں. قاسم علی نے کہا کہ تحریک انصاف خود ایک سٹیٹس کو کی محافظ جماعت ہے انہوں نے ہدایت کی شیریں مزاری اپنے قد سے اونچی بات کرنے سے گریز کری.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات