وزارت خوراک و زراعت نے اپریل میں متوقع بارشوں سے فصلات کو نقصان سے بچانے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے

کسانوں کے لئے آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

پیر 30 مارچ 2015 16:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) وزارت خوراک و زراعت نے اپریل میں متوقع بارشوں سے فصلات کو نقصان سے بچانے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں ۔ پنجاب کی فصلیں محفوظ بنانے کے لئے بہت جلد کسانوں کے لئے آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت خوراک و زراعت کے سینئر عہدیدار ڈاکٹر شکیل نے بتایا کہ حالیہ بارشوں سے فصلات کا زیادہ نقصان نہیں ہوا ہے تاہم اپریل میں ہونے والی بارشوں میں فصلوں کے نقصان کا اندیشہ ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ سندھ میں کٹائی ہو رہی ہے اور توقع کی جاتی ہے اپریل تک وہاں گندم کی فصل محفوظ ہو گی تاہم پنجاب سرائیکی علاقوں ، میانوالی ، بھکر ، ملتان ، لیہ میں اپیرل کی بارشیں فصلوں کو شدید متاثر کر سکتی ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ وزارت متوقع بارشوں کے نقصان سے بچنے کے لئے کسانوں میں آگاہی مہم شروع کی جا سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :