لاہور،خواجہ سعد رفیق اور الیکشن ٹریبونل کے جج کے درمیان دلچسپ مکالمہ

بیان ریکارڈ کرانے سے قبل قسم کھانا کہاں کا قانون ہے ،سعد رفیق قسم کھانا عدالتی کا رروائی کا حصہ ہے،جو کہا ہے وہ کریں،ٹریبونل جج

پیر 30 مارچ 2015 16:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) الیکشن ٹریبونل میں این اے125 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ،وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔

(جاری ہے)

پیر کے روز الیکشن ٹریبونل میں خواجہ سعد رفیق بیان ریکارڈ کرانے پہنچتے تو عدالت نے بیان ریکارڈ کرانے سے قبل کہا کہ قسم اٹھا کر کہوں کہ آپ جو کہیں گے سچ کہیں سچ کے سوا کچھ نہیں کہیں گے اس پر خواجہ سعدفق رفیق نے جج سے استفسار کیا کہ بیان دینے سے قبل قسم کھانا کہاں کا قانون ہے ۔وہ قسم نہیں اٹھائیں گے ،اس پر الیکشن ٹریبونل کے جج نے کہا کہ قسم کھانا عدالتی کارروائی کا حصہ ہے،قوانین طے کرنا ہمارا کام ہے ،آپ سے جو کہا ہے وہ کریں جس کے بعد سعد رفیق نے قسم اٹھا کر بیان ریکارڈ کرایا