عوام کے حق نمائندگی ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے،محمد یوسف مندوخیل

پیر 30 مارچ 2015 16:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء)عوام کے حق نمائندگی ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے بلدیاتی نظام کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونگے عوام اور اتحادیوں نے جو اعتمام کیا ہے اس پر بھر طریقے سے اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گیا ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ چےئرمین ژوب محمد یوسف مندوخیل،وائس چےئرمین قاضی احمد خوشی نے ملٹی پریز ہال میں منصب سنبھالنے اور چارض لینے کی مناسبت سے منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ڈپٹی کمشنر ژوب نذر کھیتران،ڈسٹرکٹ چےئرمین شیرانی، سلطان شیرانی، وائس چےئرمین نواب شیرانی،میونسپل چےئرمین شیرانی احمد خان شیرانی،ژوب شیرانی کے آفیسران جمعیت علماء اسلام(ف) اور مسلم لیگ(ق)کے صوبائی وضلعی رہنماؤں دونوں دونوں پارٹیوں کے ورکرز قبائلی عمائدین کے علاوہ عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی مقررین نے کہا کہ عوام کی بلا امتیاز خدمت اور ان کو درپیش مسائل کا حل ہمارا اولین فرض ہے ہمیں اقتدار سے زیادہ عوامی مفاد عزیز ہے عوام نے ہمیں آج اس منصب تک پہنچایا ہے اور عوام نے جو اعتماد کیا ہے اس پر بھر پور طریقے سے اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ہم عوام سے ہیں اور عوام ہماری ہے ہمارے دروازے عوام کیلئے ہروقت کھلے رہیں گے اور ہم سب ملکر ژوب کے پسماندگی کے خاتمے کیلئے شانہ بشانہ جدوجہد کرینگے بعد میں جمعیت کے ضلعی امیر مولوی شمس الدین نے اختتامی دعاکرائی اور مہمانوں کے اعزاز میں چائے پارٹی دی۔