Live Updates

عمران خان 16 اپریل کو انتخابی مہم کے سلسلے میں تین روزہ دورہ پر کراچی جائیں گے

پیر 30 مارچ 2015 16:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 16 اپریل کو انتخابی مہم کے سلسلے میں تین روزہ دورہ پر کراچی جائیں گے جہاں پر وہ این اے 246 پر پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عمران اسماعیل کی انتخابی مہم چلائیں گے اور 19 اپریل کو کراچی میں جلسہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے نبیل گبول کی این اے 246 پر خالی ہونے والی نشست کے لئے تحریک انصاف نے پارٹی کے مرکرزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عمران اسماعیل کو ضمی انتخاب میں کھڑا کرنے کا فیصلہ کر ل لیا ہے اور عمران خان نے ٹکٹ بھی جاری کر دیا ۔

عمران خان 16 اپریل کو کراچی کے تین روزہ دورہ پر جائیں گے اور 19 اپریل کو کراچی میں جلسہ کریں گے ۔ جبکہ پارٹی قیادت کی جانب سے عمران اسماعیل سمیت عارف علوی کو تمام تر انتظامات کی ہدایات کر دی گئیں ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :