وفاقی حکومت کا شہر اقتدار کو سموکنگ فری بنانے کے لئے مہم شروع کرنے کا فیصلہ

سگریٹ نوشی کے خاتمے کے لئے حکومت نے جامع حکمت عملی تیار کر لی

پیر 30 مارچ 2015 16:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) وفاقی حکومت کا شہر اقتدار کو سموکنگ فری بنانے کے لئے مہم شروع کرنے کا فیصلہ ۔سگریٹ نوشی کے خاتمے کے لئے حکومت نے جامع حکمت عملی تیار کر لی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے اسلام آباد کو سموکنگ فری بنانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے ۔ سگریٹ نوشی کے خلاف مہم کا آغاز تعلیمی اداروں اور ہوٹلوں سے کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

سگریٹ نوشی کے خاتمے کے لئے حکومت نے تعلیمی اداروں میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ بھی واضح کیا ہے کہ تمام تعلیمی اداروں اور ہوٹلوں میں سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی ہو گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک ہزار سے ایک لاکھ روپے تک جرمانہ بھی کیا جائے گا اور جرمانہ ادا نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے حکومت نے تمام ڈسٹرکٹ کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنر کو پلان تیار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں جلد حکومتی حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے مہم کا آغاز کر دیا جائے گا ۔