سپریم کور ٹ کے احکامات کی روشنی میں سی ڈی اے کے نان کنفرمنگ یوز پر سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ

پیر 30 مارچ 2015 16:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی اے )کے نان کنفرمنگ یوز پر سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ،2000سے زائد گھروں کو کمرشل استعمال پر محکمہ سوئی گیس اور آئیسکو کے تعاون سے بجلی و گیس کے کنکشنز رواں ہفتے میں منقطع کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں بورڈ ممبران کے علاوہ محکمہ گیس اور آئیسکو کے حکام نے گزشتہ روز شرکت کی ہے اجلاس میں سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں سی ڈی ا ے انتظامیہ نے پہلے مرحلے میں محکمہ گیس اور آئیسکو حکام کو نان کنفرمنگ استعمال والے گھروں کی فہرست حوالے کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ ان کی کنکشنز نوٹس جاری کرنے کے بعد فوری طور پر کاٹ لئے جائیں جبکہ دوسرے مرحلے میں سی ڈی اے انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد نان کنفرمنگ استعمال والے گھروں کے مالکان کو جرمانوں کے نوٹس بھیجے جائینگے اور آخری تیسرے مرحلے میں نان کنفرمنگ استعمال والے گھروں کی الاٹمنٹ منسوخ کردی جائے گی ممبر ایڈمن و اسٹیٹ سی ڈی اے عامر علی احمد نے اس حوالے سے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر من وعن عملدرآمد کیلئے رہائشی گھروں کو کمرشل استعمال میں لانے والے الاٹیوں کے خلاف سخت کارروائی کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :