راولپنڈی میں اراضی کی خریداری دھوکہ دہی کے مقدمے میں سابق سینیٹر جے یو آئی عبدالمالک قادری کی ضمانت منظور

پیر 30 مارچ 2015 16:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) سپریم کورٹ نے راولپنڈی میں اراضی کی خریداری دھوکہ دہی کے مقدمے میں سابق سینیٹر جے یو آئی عبدالمالک قادری کی ضمانت منظور کر لی ۔ انہوں نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے فیصلے کو عدالت عظمی میں چیلنج کیا تھا ۔ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پیر کے روز مقدمے کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

اس دوران عدالت کو بتایا گیا کہ عبدالمالک قادری نے راولپنڈی میں کچھ اراضی کی خریداری کی تھی جس میں مبینہ طور پر فراڈ کی وجہ سے ان کے خلاف راولپنڈی کے گنج منڈی اور سول لائن تھانے میں مقدمات درج کرائے گئے تھے جس پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے اس میں ضمانت کے لئے درخواست گزار نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے رجوع کیا تھا ۔ انہوں نے درخواست خارج کر دی تھی تاہم انہوں نے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس پر عدالت نے ضمانت منظور کر لی ۔