سپریم کورٹ نے سرگودھا میں ڈکیتی کے دوران قتل میں ملوث ملزم محمد ریاض کے ڈیتھ وارنٹ کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی

پیر 30 مارچ 2015 16:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) سپریم کورٹ نے سرگودھا میں ڈکیتی کے دوران قتل میں ملوث ملزم محمد ریاض کے ڈیتھ وارنٹ کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی ۔ ملزم کو آج منگل کو سرگودھا میں پھانسی دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پیر کے روز کیس کی سماعت کی ۔ ملزم کے وکیل کے دلائل پر اتفاق نہ کرتے ہوئے عدالت نے درخواست خارج کر دی ۔ ملزم نے سرگودھا میں ایک ڈکیتی کے دوران ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :