سپریم کورٹ نے نواب اکبر خان بگٹی قتل کیس کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کرانے کی درخواست خارج کر دی

پیر 30 مارچ 2015 16:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) سپریم کورٹ نے نواب اکبر خان بگٹی قتل کیس کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کرانے کی درخواست خارج کر دی ۔ یہ درخواست زاہد حامد کی عدم پیروی پر خارج کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پیر کے روز کیس کی سماعت کی اس دوران نہ تو درخواست گزار زاہد حامد پیش ہوئے اور نہ ہی ان کی جانب سے کوئی وکیل پیش ہوا جس پرعدالت نے درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی ۔

متعلقہ عنوان :