اسلام آباد، کاک پل پر موٹر سائیکل سواروں کی پولیس کی گاڑی پر فائرنگ

پیر 30 مارچ 2015 16:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) کاک پل کے قریب موٹر سائیکل سواروں کی پولیس کی گاڑی پر فائرنگ ، جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور گرفتار ، دو فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پیر کے روز اسلام آباد تھانہ لوئر بیئر کی حدود کاک پل کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ تاہم تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے ۔ جوابی کارروائی میں حملہ آوروں کا ایک ساتھی گرفتار کرلیا گیا جبکہ دو حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا دیگر ملزما کی تلاش کے لئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :