کراچی: رینجرز کا مشرف کالونی میں سرچ آ پریشن ،12مشتبہ افراد گرفتار ، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ، تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل

پیر 30 مارچ 2015 16:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) کراچی کے علاقے (مشرف کالونی )میں رینجرز نے سرچ برآمد آپریشن کے دوران ایک گھر میں چھاپہ مار کر بارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ، بھاری مقدار میں اسلحہ کرلیا ، تفتیش کے لیے حراست میں لئے گئے افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کی صبح کراچی کے علاقے مشرف کالونی میں رینجرز نے ایک گھر پر چھاپہ مارا جس میں بارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے تمام افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جن سے ابتدائی تفتیش کے مطابق حراست میں لئے گئے ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے اور بھتہ خوری ، ٹارگٹ کلنگ اور سٹیٹ کرائم کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں مزید تفتیش کے لیے تمام ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :