سپریم کورٹ نے پی کے 63 کوہستان میں 5 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ انتخاب کا الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

پیر 30 مارچ 2015 16:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) سپریم کورٹ نے پی کے 63 کوہستان میں 5 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ انتخاب کا الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو یہ فیصلہ جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مسلم لیگ ( ن ) کے کامیاب امیدوار عبدالستار کی اپیل پر جاری کیا ہے ۔ عبدالستار کے مخالف امیدوار سراج الدین نے الیکشن ٹریبونل میں 5 پولنگ سٹیشنوں پر بدعنوانی کی شکایت کی تھی جس پر ا لیکشن ٹریبونل نے دوبارہ انتخاب کا حکم دیا تھا جس کے خلاف عبدالستار نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی ۔ عدالت نے اپیل پر الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ۔

متعلقہ عنوان :