جو محنت کر کے نتائج دیتے ہیں انہیں سر پر بٹھاتا ہوں جو کام نہ کریں انہیں زمین پر نہ بٹھاؤں تو کیا کروں، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف

پیر 30 مارچ 2015 16:11

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ” پڑھو پنجاب ، بڑھو پنجاب “ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ٹیم میں شامل جو لوگ کام کرتے ہیں اور نتائج دیتے ہیں انہیں سراہاتا ہوں اورسر پر بٹھاتا ہوں لیکن جو کام نہ کریں انہیں زمین پر نہ بٹھاؤں تو کیا کروں ۔