ریاض ریاض الدین اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر بن گئے

پیر 30 مارچ 2015 16:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) ریاض ریاض الدین اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر بن گئے۔ پیر کو جاری بیان کے مطابق اسٹیٹ بینک کے موجودہ چیف اکنامک ریڈوائزر ریاض ریاض الدین کو اب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ڈپٹی گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ1994میں اسٹیٹ بینک کے ساتھ منسلک ہیں اور مختلف عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔