آصف زر داری نے یمن کی صورتحال پر مشاورت کیلئے پرسوں اجلاس طلب کرلیا

پیر 30 مارچ 2015 16:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زر داری نے یمن کی صورتحال پر مشاورت کیلئے اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے سربراہ شرکت کریں گے۔ اجلاس پرسوں بدھ کو بلاول ہاؤس کراچی میں ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اہم اجلاس طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یمن کی صورتحال پر سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس میں اسفند یار ولی،(ق) لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین، مولانا فضل الرحمان سمیت ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اجلاس میں یمن کی صورتحال پر غور اور مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ اجلاس پرسوں بدھ کو بلاول ہاؤس کراچی میں ہو گا۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے یمن کی صورتحال پر غور کرنے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا بھی مطالبہ کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :