کوئٹہ : سینٹرل جیل مچھ میں صولت مرزا کی پھانسی کی تیاریاں مکمل، پھانسی کی توسیع کے لیے کوئی خط موصول نہیں ہوا، جیل ذرائع

پیر 30 مارچ 2015 15:57

کوئٹہ : سینٹرل جیل مچھ میں صولت مرزا کی پھانسی کی تیاریاں مکمل، پھانسی ..

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 مارچ 2015 ء) : سینٹرل جیل مچھ میں صولت مرزا کی پھانسی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جس کے لیے جیل کے احاطے اور جیل کے اطراف میں بھی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے .

(جاری ہے)

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ صولت مرزا کے نئے ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد پھانسی میں توسیع کے لیے کوئی احکامات یا خط موصول نہیں ہوا جس کے تحت صولت مرزا کو نئے ڈیتھ وارنٹ کے اعتبار سے یکم اپریل ہی کو پھانسی دی جائے گی تاہم صولت مرزا سے آخری ملاقات کے لیے تاحال کسی نے بھی رابطہ نہیں کیا.