گوجرانوالہ : پسند کی شادی پر بھائیوں کی فائرنگ، بہنوئی کو قتل کر دیا

پیر 30 مارچ 2015 15:25

گوجرانوالہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 مارچ 2015 ء) : گوجرانوالہ میں پسند کی شادی پر بھائیوں نے فائرنگ کر کے بہنوئی قتل کر دیا.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقہ رانا کالونی کے رہائشی شاہد نے راحیلہ نامی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی جس کا لڑکی کے بھائیوں کو دکھ تھا گذشتہ روز دونوں بھائیوں نے گھر میں گھس کر بہنوئی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا. جس پر شاہد کے اہل خانہ نے لاش کو سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا ان کا کہنا تھا کہ قاتلو ں نے سر عام فائرنگ کی لہٰذا ملزمان کو گرفتار کر کے جلد از جلد سزا دی جائے ، پولیس نے مظاہرین کو انصاف کی یقین دہانی کروائی جس پر مظاہرین منتشر ہو گئے.

متعلقہ عنوان :