سابق اسرائیلی وزیر اعظم ایک اور مقدمے میں بھی قصوروار ثابت

پیر 30 مارچ 2015 15:20

یروشلم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء)اسرائیل کی ایک عدالت نے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کو بدعنوانی کے ایک مقدمے میں مجرم قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق یروشلم کی ایک عدالت نے پیر کے دن فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اولمرٹ پر ایسے الزامات ثابت ہو گئے ہیں کہ انہوں نے ایک امریکی تاجر سے رقوم سے بھرے لفافے لیے تھے۔ مقامی میڈیا کے مطابق جرم ثابت ہونے کے بعد انہیں اب پانچ مئی کو سزا سنائی جائے گی۔ 69 سالہ اولمرٹ رشوت خوری کے ایک الگ مقدمے میں بھی چھ سال کی قید سنائی جا چکی ہے، جس کے خلاف انہوں نے اپیل کر رکھی ہے۔