اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون بغداد پہنچ گئے

پیر 30 مارچ 2015 15:20

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون عراقی صدر حیدر العبادی اور دیگر اعلیٰ قائدین سے ملاقاتوں کے لیے بغداد پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق عراق میں اقوام متحدہ کے مشن نے بتایا ہے کہ بان کی مون عراقی وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور پارلیمانی اسپیکر سے بھی ملیں گے۔ تاہم اس ٹوئٹر پیغام میں زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔ شرم الشیخ منعقدہ عرب لیگ کی سربراہ کانفرنس میں شرکت کے بعد بان کی مون پیر کے دن بغداد پہنچے جبکہ ان کا اگلا قیام کویت میں ہو گا، جہاں وہ شام کے لیے منعقد ہونے والی ایک ڈونر کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :