دہشت گرد کارروائیوں سے لاکھوں افراد متاثر ہو رہے ہیں، شدت پسندوں اور دہشت گردوں نے کئی عرب ممالک کی سلامتی کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے، بین الاقوامی قوانین کے اصولوں کی بنیاد پر شام، لیبیا اور یمن کے بحرانوں کو جلد از جلد مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے

روسی صدر ولادی میر پوتن

پیر 30 مارچ 2015 15:20

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) روسی صدر ولادی میر پوتن نے شرم الشیخ میں عرب لیگ سربراہ اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد کارروائیوں سے لاکھوں افراد متاثر ہو رہے ہیں، شدت پسندوں اور دہشت گردوں نے کئی عرب ممالک کی سلامتی کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق روسی صدر نے دہشت گرد واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس ان مجرمانہ اور وحشیانہ کارروائیوں کی بھر پور مذمت کرتا ہے۔

شدت پسندوں نیانسانی تاریخ کے بیش قیمت ثقافتی ورثے کو تباہ و برباد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی صورت حال میں بہتری کے بغیر دہشت گردی کے خلاف موثر جنگ ممکن نہیں۔ اس مقصد کے لیے بین الاقوامی قوانین کے اصولوں کی بنیاد پر شام، لیبیا اور یمن کے بحرانوں کو جلد از جلد مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :