کراچی اسٹاک:دو ماہ میں انویسٹرز کے 10 ارب ڈالر سے زائد ڈوب گئے

پیر 30 مارچ 2015 15:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) کراچی اسٹاک مارکیٹ ہفتے کے آغازپر بھی شدید مندی کا شکار رہی۔دو ماہ کے دوران انویسٹرز کے 1 ہزار ارب روپے سے زائد ڈوب گئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز کراچی اسٹاک مارکیٹ میں 900 سے زائد پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس 29 ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے ا?گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ دو ماہ کے دوران 100 انڈیکس تقریبا 4870 پوائنٹس گنوا بیٹھا ہے جس کی وجہ سے شیئرز کی مجموعی مالیت میں 10 ارب ڈالر کے سے زائد کمی دیکھی گئی۔

اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق حصص بازار میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت کے علاوہ ایس ای سی پی کی طرف سے بروکرز سے کلائنٹس کی تفصیلات طلب کیے جانے کی خبروں کے باعث مارکیٹ میں سرمایاکار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :