وطن کوداخلی و بیرونی چیلینجز کا سامنا ہے،،میجر جنرل خا ن طاہر جاوید خان

پیر 30 مارچ 2015 15:14

منڈی بہاؤالدین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء )ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز پنجاب میجر جنرل خا ن طاہر جاوید خان نے کہا ہے کہ آج وطن عزیز کو دہشتگردی ا ور انتہا پسندی جیسی لعنتوں کا سامنا ہے بم دھماکوں میں قیمتی جانوں کے َضیاع کیساتھ ملک کو غیر مستحکم کرنے کی گھناؤنی سازش ہے ہم نے ان سب کا ملکر مقابلہ کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان رینجرز اکیڈمی منڈی بہاؤالدین کی سالانہ پریڈ کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب رینجرز میں شامل ہو کر ملک کی مشرقی سرحدوں کی نگہبانی کرنا ایک اہم ملکی فریضہ ہونے کے ساتھ ساتھ عین عبادت ہے رینجرز کو ہمیشہ یہ اعزاز حاصل رہا ہے کہ اس کے بہادر او ردلیر جوانوں نے سینہ سپر ہو کر سب سے پہلے مادر وطن کی سرحدوں کا دفاع کیا ہے ْ اندرونی طور پر ہمارے ملک کو انتہا پسندی او ردہشتگردی جیسی لعنتوں کا سامنا ہے دہشتگرد اور انتہا پسند اقلیت میں ہونے کے باوجود ہمارے سیاسی او ر سماجی نظام کو غیر مستحکم کرنے کے درپے ہیں ملک کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کی جانب سے دہشت گردی کے سد باب اور بیخ کنی کی ذمہ داری ملک کے دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور فوج کیساتھ ساتھ پنجاب رینجرزاور فوج کے ساتھ ساتھ رینجرز کیلئے بھی ایک بہت بڑا چیلنج ہے انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں خود کش حملے اور بم دھماکو ں میں قیمتی جانوں کے ضیاع کے ساتھ ساتھ وطن عزیز کو غیر مستحکم کرنے کی گھنانونی سازش بھی ہے آپ کو چاہیے کہ نئے دورکے تقاضوں کے مطابق جدید ہتھیاروں اور تدابیر میں مہارت حاصل کریں امتحان کی اس گھڑی میں ہم نے ہر قدم اورہر ساتھ اپنے پیارے ملک اور قوم کی حفاظت کو اپنی جانوں سے افضل رکھنا ہے ۔

(جاری ہے)

اگر آپ وطن عزیز کے دفاع کی خاطر لڑتے ہوئے کامیاب ہو گئے تو غازی ورنہ شہید ہو نگے اور شہادت ایک بہت بڑ ا رتبہ ہے جو کہ صرف نصیب والوں کو ملتا ہے ۔