Live Updates

بلدیاتی انتخابات،تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کرنے کے لئے تیاریاں شروع کردیں، مشاورتی اجلاسوں کا سلسلہ شروع

پیر 30 مارچ 2015 15:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے مشاورتی اجلاسوں کا سلسلہ شروع کر دیا ۔ تمام تر صوبائی صدور کو بھی ڈویژنل سطح پر تیاریوں کی ہدایت کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے بلدیاتی انتخابات میں بھاری کامیابی حاصل کرنے کے لئے جدوجہد شروع کر دی ہے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی شاہ محمود قریشی کو بلدیاتی انتخابات کی ذمہ داری سونپنے کے بعد شاہ محمود قریشی نے بھی صوبائی صدور سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے دوسری جانب صوبائی صدور نے بھی ڈویژنل سطح پر تمام پارٹی رہنماؤں کی میٹنگ اور مشاورت کی ہدایات کر دی ہیں تاکہ بڑھ چڑھ کر مہم کو چلایا جا سکے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات