کوئٹہ ،سریاب روڈ کے علاقے کلی بڑو میں نامعلوم افراد کی ایک گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق

پیر 30 مارچ 2015 15:05

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) کوئٹہ سریاب روڈ کے علاقے کلی بڑو میں نامعلوم افراد کی ایک گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی حالت میں نیول ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز کوئٹہ کے علاقیہ سریاب روڈ کے علاقے کلی بڑو میں موٹر سائیکل سواروں نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ ایک شخص شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا ہے تاہم ہلاک ہونے والے افراد اور حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔ پوسٹ مارٹم کے لئے لاشوں اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔