یمن صورت حال ،پاکستان اور ترکی کو ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیے،سراج الحق

پیر 30 مارچ 2015 15:03

منڈی بہاؤ الدین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے گھر پر بُری نظر رکھنے والوں کا ستیاناس ہوا ہے ،پاکستان اور ترکی کو سعودی عرب اور یمن کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنا چاہیے ،ملک میں تبدیلی شریعت کے نفاذ سے ہی آ سکتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ موجودہ پاکستان میں غریب کا جینا مشکل ہوگیا ہے،ملک و قوم کی فلاح وبہبود کیلئے میدان میں نکلا ہوں،عوام اسلامی اور خوشحال پاکستان کے لئے میراساتھ دیں۔

(جاری ہے)

ملک میں تبدیلی شریعت کے نفاذ سے ہی آسکتی ہے،انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں ہر صورت امن چاہتے ہیں، پاکستان اور ترکی کو سعودی اور یمن کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنا چاہیے ،امہ کے تحفظ سعودی عرب کی بجائے سب کی ذمہ داری ہے، مشرق وسطی میں حالات پر تشویش ہے سب کو ملا کر موجودہ صورت حال سے نمٹنا چاہیے ،سراج الحق نے کہا کہ کراچی میں مستقل بنیادوں پر امن قائم کیا جائے اور کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے ،کراچی میں امن تمام سیاسی جماعتوں اور قوم کی خواہش ہے اور اس خواہش کی تکمیل کیلئے شہر میں مستقل بنیادوں پر امن لایا جائے ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی غریبوں کے تحفظ اور ان کی خوشحالی کے لئے میدان میں نکلا ہوں ،موجودہ حالات میں غریب کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی صرف اور صرف نفاذ شریعت سے ہی آ سکتی ہے اور آئندہ الیکشن میں جماعت اسلامی ایک بڑی جماعت بن کر ابھرے گی