کراچی میں ٹیکسٹائل کی تین روزہ بین الاقوامی نمائش ختم

پیر 30 مارچ 2015 15:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) کراچی میں ٹیکسٹائل کی تین روزہ بین الاقوامی نمائش ختم ہوگئی، کپڑوں پر کڑھائی بنائی سے متعلق چین کی جدید مشینری نے مندوبین کی توجہ سمیٹ لی،کراچی ایکسپو سینٹر میں چودہویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل میں چین، امریکا، جاپان اور برطانیہ سمیت پچیس سے زائد ملک شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

چینی نمائندوں کا کہنا ہے وہ پاکستانیوں کے لئے ٹیکسٹائل سے متعلق تمام اشیا لائے ہیں۔ نمائش میں چین اور جاپان کی جدید مشینری شرکا کی توجہ کا خاص مرکز رہی، جو کڑھائی بنائی کے ایسے نمونے تیار کر رہی ہے، جسے دیکھنے والے دنگ ہیں۔ٹیکسٹائل کی بین الاقوامی نمائش کے لئے طلبا بھی چلے آئے۔

متعلقہ عنوان :