عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

پیر 30 مارچ 2015 15:00

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) عالمی منڈی میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزخام تیل کی قیمتوں میں کمی کارجحان دیکھا گیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں نیویارک میں کنٹریکٹ کے تحت لائٹ سویٹ خام تیل کے جون کیلئے سودے دو ڈالر56سینٹ کمی کے بعد48.87ڈالر فی بیرل اور برینٹ نارتھ سی آئل کے جون کیلئے سودے دوڈالر 78سینٹ کمی کے ساتھ 56.41 ڈالر فی بیرل میں طے پا ئے ۔