Live Updates

لاہور : وزیر دفاع کہتے ہیں فوج نہیں بھجوا رہے، وزیر اعظم کہتے ہیں کہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں کس کی بات مانیں، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی

پیر 30 مارچ 2015 15:00

لاہور : وزیر دفاع کہتے ہیں فوج نہیں بھجوا رہے، وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 مارچ 2015 ء) : پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ یمن کی کشیدہ صورتحال سے پاکستان کے حکام بھی بوکھلا گئے ہیں، وزیر دفاع سے پوچھا جائے تو وہ کہتے ہیں کہ ہم اپنی فوج نہیں بھجوا رہے جبکہ وزیر اعظم اپنے بیان میں کہتے ہیں کہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں دونوں میں سے کس کی بات درست مانی جائے کچھ پتہ نہیں چلتا. ان کا کہنا تھا کہ ملک میں قومی یکجہتی کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لیا جانا چاہئیے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات