بجلی درآمد،وسط ایشیا اور جنوبی ایشیائی ممالک میں معاہدہ آئندہ ماہ ہوگا

پیر 30 مارچ 2015 14:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) وسط ایشیا اور جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان بجلی کے درآمدی معاہدے پر دستخط آئندہ ماہ ہوں گے، تاجکستان پاکستان کو سال دو ہزار اٹھارہ کے اختتام تک ایک ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کاسا ون تھاوزنڈ منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مذاکرات استنبول میں ہوئے، جس کے تحت اپریل میں معاہدے پر دستخط کئے جانے کا امکان ہے، تاجکستان پاکستان کو براستہ افغانستان ایک ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا، عالمی بینک کی جانب سے دوہزارچودہ میں کاسا منصوبے کی منظوری دی گئی تھی، پاکستانی حکام کے مطابق منصوبے کی مجموعی لاگت ایک ارب سترہ کروڑ ڈالر ہے، جس میں پاکستان تیس کروڑ ڈالر سے ٹرانسمیشن لائن اور کنورٹر اسٹیشن تعمیر کرے گا۔

عالمی بینک اسلامی ترقیاتی بینک اور دیگر مالیاتی ادارے امداد فراہم کریں گے۔ منصوبہ دوہزار اٹھارہ میں مکمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :